پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کےخاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی حکومت کے خاتمے کا کاؤنٹ ڈاؤن ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 70فیصد پاکستانیوں کی ترجمان جماعت ہے، سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کولگایا جارہا ہے،ہم سمجھتے ہیں یہ اقدامات بدنیتی پرمبنی ہیں، 4ایڈہاک ججز کو ایک ساتھ لانے کےفیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 4ایڈہاک ججز کو ایک ساتھ لانا آزاد عدلیہ کےلیے مضر ہے،یہ وقت ایسے فیصلے لینے کانہیں،یہ وقت سپریم کورٹ کےاہم فیصلے کو سننے کاہے،ہم الیکشن کمیشن سے پر زور مطالبہ کرتےہیں یہ آخری وقت ہے آپ نے فوراً ہمارا نوٹی فکیشن ایشو کرناہے۔
