بنگلہ دیش اور سری لنکااے ٹیم کا دورہ پاکستان فائنل

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی کرکٹ ٹیمیں اس سال پاکستان کا دورہ کریں گی۔شیڈول سامنے آگیا۔
بنگلہ دیش اے اورسری لنکا اے ٹیمیں پاکستان شاہینز کے خلاف 4 چار روزہ میچز اور 6 ون ڈے میچز کھیلیں گی۔بنگلہ دیش اے کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔سری لنکا اے کا دورہ پاکستان نومبر میں ہوگا۔پاکستان اکتوبر میں اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم نومبر/دسمبر میں ایشیا کپ انڈر19 ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ سے پہلے سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔
