چیف جسٹس عالیہ نیلم کے اضافی اخراجات کے نوٹس سے1ارب کی بچت

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا اضافی اخراجات پر سخت نوٹس،قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں وڈیو لنک کے لیے اضافی ایکوپیمنٹ کی خریداری کا نوٹفکیشن واپس لے لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اخراجات کی حد تک 7جون کو جاری کیا گیا نوٹفکیشن واپس لے لیا۔
رجسٹرار لاہورہائیکورٹ کاکہنا ہے کہ پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سے وڈیو لنک سسٹم انسٹال ہے۔پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں وڈیو لنک سے متعلق سماعت جاری ہے ۔تمام ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے۔ ویڈیو لنک سے متعلق نئے ایکوپیمنٹ کی خریداری کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ سابق رجسٹرار نے 7جون اضافہ ایکوپیمنٹ کی خریداری کا نوٹفکیشن جاری کیا تھا جس سے قومی خزانہ پر بوجھ پڑ۔
