بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نےدورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کےآفیشل کےمطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچزنہیں ہوں گےبلکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

اس حوالے سےکہا گیا ہےکہ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت نےکرنی ہےجب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کےبھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔

اس سے قبل بنگلادیش کےدورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے تاہم اب سیریز 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔

پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہوگی

 

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نےمئی میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔

اس اضافی سیریزکا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے چیمپئنز ٹرافی کےدوران ملاقات میں کیا تھا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلےجائیں گے۔

Back to top button