بنگلادیش : ڈھاکا میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی برسی منائی گئی

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سن 1971ء میں مشرقی پاکستان کے بنگلا دیش بننے کےبعد پہلی بار نیشنل پریس کلب ڈھاکا میں برصغیر کے عظیم رہنما بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 76 ویں برسی اردو گیتوں، شاعری کے ساتھ منائی گئی۔
قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی نواب سلیم اللہ اکیڈمی کےزیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے توفضل حسین مانک میاں ہال میں پروقار انداز میں منائی گئی۔
تقریب کےمہمان خصوصی پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کامران دھنگل تھےجب کہ بڑی تعداد میں اہل علم،صحافی،مصنفین،مورخ اور شہریوں نےبھی شرکت کی۔تقریب میں مقررین نےتحریک پاکستان،قیام پاکستان اور قائد اعظم کی ولولہ انگیزقیادت پر روشنی ڈالی۔
عمان نے 10 روزہ مفت ویزے کا اعلان کردیا
مقررین کاکہنا تھاکہ قائداعظم نہ ہوتےتو پاکستان نہ بنتااور ہم آج کشمیر کی حالت میں ہوتے،بھارتی فوج نےہمارے گلے پر ہتھیار رکھےہوتے اور پاکستان نہ ہوتا تو بنگلا دیش کا وجود بھی نہ ہوتا۔
نذر اسلام کاکہنا اب ہمیں پاکستان کےساتھ اپنے تعلقات کوبرقرار رکھنا چاہیے۔ ہمیں اپنےبھائی چارے کوبرقرار رکھنا چاہیے اور مجھےامید ہےکہ یہاں ہر سال قائد اعظم کی یوم پیدائش اور یوم وفات منائی جاتی رہیں گی۔
