عمان نے 10 روزہ مفت ویزے کا اعلان کردیا

سلطنت عمان نےبحری جہازوں کےمسافروں اور عملے کےارکان کےلیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کیاہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نےکیا ہے،جس میں غیر ملکیوں کےرہائشی قانون کےایگزیکٹو قواعد کےکچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

 غزہ جنگ میں سکول تباہ،6لاکھ بچے تعلیم سے محروم

نئے قواعد وضوابط سیاحوں اورعملے کےلیے 10 دن کےویزے کی اجازت دیتےہیں، جو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پرجاری کیا جاتاہے، جس میں 30 دن کےاندر اندراج ضروری ہے۔اسی طرح کی شرائط کےتحت ایک ماہ کاویزا دستیاب ہے، فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کےلیے کیاگیا ہ تاکہ مزید سیاحوں کویہاں آنے کےلیے ترغیب دی جاسکے۔

Back to top button