بنگلا دیش ہمارا بچھڑا ہوا بھائی ہے ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے: وزیر خارجہ

ڈپٹی وزیراعظم اوروفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش ہمارابچھڑا ہوا بھائی ہے، ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نےکہا کہ وزارت خارجہ تمام سطح پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے،غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے جس پر وزیراعظم نے کھل کر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔ کشمیر کے معاملےپر ہم ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔
وزیر خارجہ نےکہا کہ ایک سال میں سفارتی تنہائی کا تاثر یا جو حقیقت تھی ہوا میں اُڑ چکی ہے، فارن آفس آکر کہا تھا کہ اب اکنامک ڈپلومیسی بھی کریں گے، بنگلا دیش کا دورہ کروں گا، بنگلا دیش ہمارا بچھڑا ہوا بھائی ہے ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے،بنگلا دیش کا دورہ بھی کروں گا۔
مذاکرات کےلیے پی ٹی آئی نے اپنا ایجنڈا فائنل کرلیا : شوکت یوسفزئی
اسحاق ڈارنے کہا کہ سال 2018 تک ہم نے دہشتگردی سے پاکستان کوکلیر کر دیا تھا، گزشتہ حکومت کی جانب سے ٹی ٹی پی کی واپسی اور مجرموں کی رہائی غلط فیصلہ تھا، دہشتگردی ایک ناسور ہے اور اس میں ٹی ٹی پی ملوث ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹس بھی اچھا ٹرینڈ شو کر رہی ہیں، آئی ٹی میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم نے وفاق میں 200 یونٹ اورپنجاب حکومت نے 500 یونٹ تک کا ریلیف دیا، مستقبل میں قوم کو مزید خوشخبریاں دیں گے۔
