بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف جیت کیلئے 143رنز درکار

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی نے پاکستان ٹیم ایک مرتبہ پھر شکست کے دھانے پر پہنچا دیا، بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف وائٹ واش کے لیے 143 رنز کی مزید ضرورت، پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے دس وکٹیں درکار ہیں۔

راولپنڈی دوسرا ٹیسٹ، شکست کے بادل پاکستان ٹیم پر منڈلانے لگے۔سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کی آٹھ وکٹیں ٹوٹل میں 163 رنز کا اضافہ کر سکیں، سلمان آغا 47، محمد رضوان 43 اور کپتان شان مسعود 28 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

سابق کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ بڑی اننگز بنانے میں ناکام صرف 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، صائم ایوب 20،میر حمزہ چار، سعود شکیل اور ابرار احمد دو دو جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے حسن محمود نے پانچ اور ناہید رانا نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان بنگلہ دیش ٹیم نے بغیر نقصان کے 42 رنز بنا لیے، ذاکر حسن 31 اور شادمان اسلام 9 کے سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کاجائزہ لیا

میچ کے آخری روز بنگلہ دیش کو 143 رنز جبکہ پاکستان کو دس وکٹیں درکار، خراب موسم اور بارش ہی پاکستان ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں وائٹ واش شکست سے بچا سکتی ہے۔

Back to top button