محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کاجائزہ لیا

وزیرداخلہ اورچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔

قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ۔بیسمنٹ میں واٹر ٹینک کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ کا کام شروع کردیاگیا

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کےحوالےسے ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کو ہدایات دیں

محسن نقوی نے کہاکہ سٹیل فکسنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے۔تعمیرآتی کاموں کو ٹائم لائن کےاندرمکمل کیا جائے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا۔نیسپاک کو  ڈرائنگز جلد مکمل کرکے ایف ڈبلیو او کو دینے کی ہدایت کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ  کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرنا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے زیر تعمیر انڈر گراونڈ واٹر ٹینک پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔

 بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف جیت کیلئے 143رنز درکار

ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر۔ سینئر جنرل مینجر انفراسٹرکچر ۔ نیسپاک اور ایف ڈبلیو او کے متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Back to top button