دورہ بنگلہ دیش : ون ڈے سیریز کےلیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے ساتھ ون ڈے سیریز کےلیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
15 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ابرار احمد، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، حارث رؤف، عبدالصمد، فیصل اکرم، حسین طلعت، معاذ صداقت، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، سعد مسعود اور شامل حسین شامل۔ ہیں۔
یاد رہے تین میچوں کی سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
