عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس:بینکنگ کورٹ کا چالان جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کے خلاف مکمل چالان 5 مارچ تک جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
سماعت میں سراج احمد (پاکستان تحریک انصاف کے سی ایف او) اور نجی بینک کے ملازم فیصل قاضی بھی تفتیش کے لیے پیش ہوئے۔
عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ کے روبرو ایف آئی اے نے بتایا کہ دو نئے ملزمان کے شامل ہونے کے بعد چالان دوبارہ تیار کیا جائے گا۔ اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے جزوی چالان جمع ہو چکا ہے اور اب مکمل چالان پیش کیا جائے گا۔
موجودہ حکمرانوں کا انجام بھی عمران خان جیسا کیوں ہو گا؟
جج نے چالان مکمل کرنے کے لیے مہلت کے بارے میں استفسار کیا، جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر نے 10 سے 15 دن کی مہلت طلب کی۔ عدالت نے سماعت کے اختتام پر 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کروانے کا حکم دیا اور ملزمان سراج احمد اور فیصل قاضی کی عبوری ضمانت بھی اسی تاریخ تک منظور کر لی۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
