قومی پرچم نذرآتش کرنےپرپی ٹی ایم پرپابندی لگائی،عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑنےکہاہے کہ پشتون تحفظ نےقومی پرچم نذر آتش کیا،بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں پرحملہ کیا جس کی وجہ سےاس پر پابندی لگائی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےوزیراطلاعات عطا تارڑکاکہنا تھاکہ دہشت گرد تنظیموں سےرابطوں کی بنیادپرپی ڈی ایم پرپابندی کافیصلہ کیا گیا۔ملک میں ہر طرح کی آزادی ہے۔تنقید کریں۔مخالفت کریں۔کسی قسم کی کوئی قدغن نہیں ہے۔لیکن اگرآپ پاکستان کےجھنڈےکونذرآتش کرنےکی بات کریں گے، سفارتخانوں پرحملوں کی کوشش کریں گے۔یا آپ دہشتگردتنظیموں کےساتھ رابطےرکھیں گے۔اوربھی سیاسی جماعتیں پی ٹی ایم کی سپورٹ میں اٹھ آئی ہیں۔
عطا تارڑکا کہنا تھا کہ پیغام صرف ہےکہ جب کسی بھی تنظیم کوکالعدم قرار دیا جاتا ہے تو شواہد کی بنیاد پر قرار دیا جاتا ہے، اس کے اندر اور شواہد دیکھے جاتے ہیں کہ دہشتگردی کےلیےمالی معاونت تونہیں ہے۔فنڈنگ کہاں سےہو رہی ہے، فنڈنگ کےذرائع اورمقاصد کیا ہیں، پاکستانی ریاست کےخلاف ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔اس کی اجازت نہیں ہے۔ان کاکہنا تھا کہ جو پارٹی پی ٹی ایم کےساتھ کسی سرگرمی میں شریک ہوگی۔یہ ان کےلیےبھی ایک وارننگ ہےکہ یہ ای کالعدم تنظیم ہے۔
وزیر اطلاعات نےکہا کہ کسی کو ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔کسی تنظیم پر پابندی ٹھوس شواہد کی بنیادپرلگایا جاتا ہے۔ابھی بھی وقت ہےکہ قومی دھارےمیں واپس آئیں اورملک کی سالمیت کے لیے کام کریں۔
کےپی اسمبلی میدان جنگ بند گئی،اراکین گتھم گتھا
عطا تارڑنےکہا کہ کل فلسطین کے معاملے پر آل پارٹیزکانفرنس ہوئی۔تحریک انصاف میں اس نےشرکت نہیں کی۔امریکا میں بیٹھے ان کےایک لیڈرنےکہا کہ ہم نےاس میں شرکت نہیں کرنی، کیوں حصہ نہیں لینا۔آپ زیک گولڈاسمتھ کی مہم چلاسکتےہیں۔یعنی آپ کااپنا مقصد، آپ کااین آراو، ٓپ کا سیاسی لیڈراتنا بڑا ہے کہ فلسطین کی اےپی سی میں شریک نہیں ہوتے۔