بیرسٹر گوہر کا 9 مئی کے واقعات پر کمیشن بنانے کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی اور گولیاں چلائی گئیں، ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں۔ اب 9 مئی کی دھول بٹھائیں اور اس پر کمیشن بنائیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا یہ جمہوریت کا حصہ ہےکہ عوام سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں،ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی،ان پر گولیاں چلائی گئیں،دنیا میں کہیں بھی پر امن مظاہرین پر گولیاں نہیں چلیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہمارے مظاہرین میں کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، اگر فائرنگ ہوئی ہےتو اس کی ذمہ داری تو عائد ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ اس ملک میں پہلے بھی تحقیقاتی کمشن بنے لیکن کچھ نہ ہوا،یہ ایوان آج تک اپنے ارکان اور ان کے بچوں کا تحفظ نہ کرسکا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے کمیٹی اس لیےبنائی کہ غلطیوں کو ٹھیک کریں اس کو کمزوری نہ سمجھیں،اب 9 مئی کی دھول بٹھائیں اور اس پر کمیشن بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہےتو مٹ جاتا ہے،شام کی جیلوں سے باہر آنےوالوں میں ایک شخص نے بتایا وہ 39 سال بعد باہر آیا،شام کا حکمران ملک سے بھاگتےہوئے بھی 2 ارب ڈالر ساتھ لےگیا،ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنےپر مجبور نہ کریں یہ ایوان ہمیں انصاف دے۔

فیض حمید اور عمران خان دونوں 9 مئی حملوں کے منصوبہ ساز نکلے

شیر افضل مروت کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے کہنا تھا کہ 26 نومبر کو ہم پر گولیاں کیوں چلائی گئیں۔

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور آخری وقت تک بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑےرہے،مارا بھی ہمیں،زخمی بھی ہم ہوئے اور مقدمات بھی ہمارے خلاف ہورہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہمارے ارکان عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں،ایسے غریبوں پر مقدمے بنائے جارہے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔

شیر افضل مروت کاکہنا تھا کہ حکومتی اراکین عمران خان کو مجرم کہہ کر صرف ہمارا موڈ خراب کرتے ہیں، حکومت نےہمیں مارا اور ہماری املاک بھی لوٹیں۔

Back to top button