بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات،عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نےافغان سفیر سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی  کا پیغام ان تک پہنچایا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی قائم مقام افغان سفیر مولوی سرداراحمد شکیب سےملاقات ہوئی جس میں انہوں نے طالبان قیادت کے لیےعمران خان کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں بیرسٹرسیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین کا افغان قیادت کیلئے خصوصی خیرسگالی پیغام پہنچایا جبکہ پاکستان افغانستان کے دوطرفہ تعاون پرمبنی تعلقات کےفروغ پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی و سیاسی عمائدین اور علماء کا وفد افغانستان لانا چاہتے ہیں،پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

افغان سفیرسرداراحمد شکیت نے کہا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی مضبوطی خطےاور عوام کے مفاد میں ہے،پاک افغان تعلقات کی بہتری کیلئےآپ کا کردارقابل تعریف ہے۔

Back to top button