محسن نقوی اور چینی ہم منصب کی ملاقات، بیجنگ اور وفاقی پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی ہے، جس میں اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
دورہ بیجنگ کےموقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات ہوئی، ملاقات کےدوران پیرا ملٹری فورسز کےلیے بارڈرز کو محفوظ کرنے سے متعلق تعاون پر بات چیت ہوئی۔
پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کےحوالے سے گفتگو بھی کی گئی،پولیس کےلیے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سےحصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔
ملاقات کےدوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانےپر اتفاق کیاگیا جب کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں جنوری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال سنگین ہے : صدر اور وزیر اعظم
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ چین سے پولیس کےلیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے۔ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو پاکستان کےدورے کی بھی دعوت دی۔
