بشارالاسدشام چھوڑنے سےپہلےصدارت سےمستعفی ہوگئے تھے،روس

روسی حکام کی جانب سےانکشاف کیا گیا ہےکہ بشارالاسدشام چھوڑنےسےپہلے عہدہ صدارت سےمستعفی ہوگئے تھے۔

روسی حکام نےیہ بھی کہا ہے کہ بشار الاسد نےصدارتی محل چھوڑتےہوئےاقتدار کی پرامن منتقلی کی ہدایت دی تھی۔بشار الاسد نے صدارت کا عہدہ اور ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

چین نےامید ظاہر کی ہے کہ شام میں حالات جلدمعمول پرآجائیں گےجبکہ مصر نےتمام فریقین سے ملک کے استحکام کےلیےکام کرنے کی اپیل کی ہے۔

جرمنی نے بشار الاسد حکومت کےخاتمے کو شامی عوام کیلئےخوش آئند قراردیا ہے جبکہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا شام کےتنازع سے کوئی لینا دینا بھی نہیں،امریکا کو اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج شام کےشہر قنیطرہ میں داخل ہوگئی ہے، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کو بشارالاسد کی فوج کےاسلحےپرقبضے سےروکنےکی کوشش کریں گے،شامی باغی اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

Back to top button