BBC کی خاتون پریزینٹر کا لائیو سکرین پر فحش اشارہ
بی بی سی کی خاتون پریزینٹر کا لائیو سکرین پر فحش اشارہ کرنے کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اینکر بلیٹن کے آغاز سے قبل اپنی درمیانی انگلی سے نامناسب اشارہ کر رہی ہیں، پروگرام کی میوزیکل الٹی گنتی ختم ہونے کے بعد مریم مشیری سکرین پر آئیں تو انہیں اپنی بھنویں اٹھاتے ہوئے یہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بی بی سی نیٹ ورک کے چیف پریزینٹرز میں سے ایک مریم کو جلد ہی احساس ہو گیا کہ وہ لائیو ہیں، وہ فوراً ہی اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے ورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کر دیتی ہیں، انتہائی تیزی سے سنجیدہ رویہ اپنانے والی خاتون پریزینٹر کہتی ہیں، ’لندن سے براہ راست، یہ بی بی سی نیوز ہے۔یہ غلطی بدھ کے روز برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی، برطانیہ میں چینل وزیراعظم کے سوالات دکھا رہا تھا، اس لیے عالمی سامعین نے لندن سے شہ سرخیاں دیکھیں، دیکھنے والوں نے اس واقعے پر آن لائن ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے تبصرہ کیا کہ اس سے پیشہ ورانہ مہارت کی کمی ظاہر ہوتی ہے جبکہ دوسروں نے مذاقاً کہا کہ وہ اپنے کام کے بارے میں بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں، مریم مشیری نے اس سے قبل کب شہرت حاصل کی تھی۔نازیبا اشارہ کرنے والی بی بی سی پرزینٹر موشیری نے ستمبر میں نایاب نیلے سُپر مون کی مزاحیہ تصویر کشی سے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی جب چاند کے واقعے کی ایک تصویر سکرین پر دکھائے جانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پریزنٹر نے اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھا کر ایک دائرے کی شکل اختیار کی تھی جس کا مقصد پورے چاند کی نشاندہی کرنا تھا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے، میرے پاس آپ کو دکھانے کیلئے کوئی تصویر نہیں ہے۔بی بی سی نیوز پر پریزینٹرز کی جانب سے ایسے کسی واقعے کی یہ پہلی مثال نہیں، اس سے قبل موسمیاتی ماہر ٹامازشیفرنکر نے بھی ایسا ہی نازیبا رویہ اختیار کیا جس کے بعد کارپوریشن کو معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔2010 میں شیفرنکر موسم کی پیشگوئی کرنے ہی والے تھے کہ نیوز پریزینٹر سائمن میک کوئے نے ہلکا پھلکا تبصرہ کیا۔میک کوئے کا کہنا تھا کہ ’اب ہم ایک منٹ میں موسم کی پیش گوئی کریں گے، یقیناً یہ 100 فیصد درست ہوگا اور وہ تمام تفصیلات فراہم کرے گا جو آپ سُننا چاہتے ہیں۔ میں نے ابھی ٹام شیفرنکر کو اس کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا ہے، اس یقین میں کہ وہ آف کیمرہ ہیں، شیفرنیکر نے جواب میں میک کوئے کی طرف نازیبا اشارہ کیا تھا، فوری طور پر اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے شیفرنیکر نے اپنا اقدام چھپانے کے لیے اپنا ہاتھ اپنے چہرے کی طرف بڑھایا اور بظاہر اپنی تھوڑی پر خارش کا بہانہ کیا تھا، اس کلپ نے آن لائن لاکھوں ویوز حاصل کیے تھے۔