ورلڈ کپ فائنل سے قبل بھارتی عوام نے مودی اسٹیڈیم کو اپنی ٹیم کیلئے منحوس قرار دیدیا

ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل بھارتی عوام نے نریندر مودی کے نام سے منسوب احمد آباد کے مودی سٹیڈیم کو اپنی ٹیم کے لیے منحوس قرار دے دیا۔جبکہ اسی سٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ مد مقابل ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں توہم پرستی عام ہے اور شائقین ہر چیز کو قسمت یا نحسی سے جوڑنے کی عادت رکھتے ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے پہلے بھی بھارتی شہری اسی توہم پرستی کے اثر میں دکھائی دیے۔
رپورٹس کے مطابق، بھارتی شائقین مودی سٹیڈیم کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سے ہی منحوس سمجھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس میدان میں پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
بھارت اعزاز کا دفاع کریگا یا نیوزی لینڈ پہلی بار چیمپئن بنے گا؟ ورلڈ کپ کا فائنل آج
بھارتی شائقین کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس سٹیڈیم میں کوئی جادو، ٹونا یا ٹوٹکا موجود ہے جو ٹیم کے لیے بدقسمتی لے آتا ہے۔
