بیلاروس اپنی فضائیہ کی پاکستانی ایئرفورس سےٹریننگ  کاخواہش مند

بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے آپریشن تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پی اے ایف سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بیلا روس کے وفد نے اسلام آباد میں ایئرفورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے،  میجر جنرل اندرے یولیا نووچ کی قیادت میں بیلاروس کے وفد کو ایئرہیڈکوارٹر آمد پر گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا۔

بیلاروس ایئرفورس اور ایئرڈیفنس کے کمانڈر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں  ممالک کے درمیان ایئر فورسطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے بیلاروس ایئرفورس کو تربیت اور تکنیکی معاونت کی پیشکش بھی کی گئی۔

ایئرچیف نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیت میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

بیلاروس ایئرفورس کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا، ایئرڈیفنس کے کمانڈر نے ایئرچیف کو بیلاروس کے اہم دفاعی یونٹس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

Back to top button