ویتنام میں صرف 2 بچے پیدا کرنے کی پابندی ختم کردی گئی

ویتنام میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے قوانین میں تبدیلی کرکے 2 سے زائد بچے  پیدا کرنے پر پابندی ختم کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام نے گرتی ہوئی شرح پیدائش کے باعث اب 2 بچوں کی پالیسی کو ختم کردیا ہے اور  اب ہر جوڑے کو 2سے زائد  بچے پیدا کرنے کی اجازت ہوگی۔

ویتنامی وزیر صحت نے کہا کہ مستقبل میں گرتی ہوئی آبادی ویتنام کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ طویل مدت میں ملک کے دفاع اور سکیورٹی کے لیے بھی خطرے کا باعث ہوگی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1999 سے سال 2022 کے درمیان فی عورت شرح پیدائش 2.1 تھی جب کہ سال 2024 میں یہ شرح کم ہوکر فی عورت 1.91 بچے ہوگئی ہے۔ آبادی کو کم ہونے سے روکنے کے لیے شرح پیدائش بڑھانے کی ضرورت تھی مگر یہ بڑھنے کے بجائے کم ہوگئی۔

Back to top button