سربیانےمعرکہ حق میں بھارتی ایس 400دفاعی نظام کی تباہی کی تصدیق کردی

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے پاکستان کے بھارت کیخلاف معرکہ حق میں بھارتی ایس 400دفاعی نظام کی تباہی کی تصدیق کردی ۔
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز پسپائی جاری ہے اور اب سربیا کے صدر نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا ہے کہ بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جاسکتا تھا ایس 400 ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔
الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس ایس 400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
