واٹس ایپ گروپ میں سہیل آفریدی اورعلی امین گنڈاپور کےمابین لفظی تکرار

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلاف کا معاملہ سنگین ہوگیا جہاں پارلیمانی گروپ کے واٹس ایپ گروپ میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور میں لفظی تکرار ہوئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے پارلیمانی گروپ میں کہا تھا کہ کچھ عناصر پارٹی کے اندر اور باہر حکومت کو کمزور کررہے ہیں، جس پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ تم نام کیوں نہیں لیتے ’’اس کا، اس کی ‘‘ ڈائیلاگ کیوں مارتے ہو۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب غداری اور وفاداری کے سرٹیفیکٹ بانٹںے کی اتھارٹی آپ نہیں، عمران خان کے ساتھ کون ہے اور کون نہیں باتوں سے نہیں عمل سے ثابت کریں۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصلوں کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے، چھپ چھپ کر ملاقاتیں آپ کرتے ہیں اور اس طرح کے خطاب کسی اور کو دے رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی سے کہا کہ جو ذمہ داریاں دی گئی ہیں ان پر فوکس کریں، عمران خان کے علاوہ ہم کسی اور کو نہیں مانتے۔
