حج کے دوران مداحوں کی سیلفیوں نےتھکادیا،وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ حج کے دوران مجھے مداحوں کی تصویروں نے زیادہ تھکا دیا تھا، میں معافی چاہتا ہوں،منیٰ میں نماز سے فارغ ہوا تھا تو 7 لوگ تصاویر لینے کیلئے کھڑےہوتے تھے۔
وسیم اکرم نےمصباح الحق اورفخر عالم کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی، اس حوالے سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔
وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں فخر عالم کی جانب سے حج اور عید کی مبارک باد دی گئی اور سوئنگ کے سلطان سے ذیابیطس کے مریض ہونے کی حیثیت سے مشکلات پیش آنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
جس کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ میں اپنی جمی ہوئی انسولین ساتھ لے کر آیا تھاجو 24 گھنٹے تک چل جاتی ہے، میرے خیال میں حج مشکل نہیں تھا، کیو نکہ آپ عبادت کیلئے آتے ہیں، کسی بھی مسلمان کیلئے زندگی میں ایک بار حج کرنا ضروری ہے۔
