پاسداران انقلاب کا24گھنٹوں میں آبنائےہرمزسے28جہازگزرنےکادعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 28 بحری جہاز کامیابی کے ساتھ گزرے ہیں، جن میں تیل بردار ٹینکرز، کنٹینر جہاز اور دیگر تجارتی کشتیاں شامل ہیں۔
پاسداران کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام بحری جہاز ’پاسدارانِ انقلاب نیوی کی نگرانی اور سکیورٹی کے تحت‘ آبنائے ہرمز سے گزرے۔
ایرانی خبر رساں ادارےکے مطابق ایرانی فوج کاآبنائے ہرمز پر کنٹرول مسلسل، مضبوطی اور مکمل اختیار کے ساتھ جاری ہے، تاکہ اس اہم عالمی سمندری راستے میں سکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم توانائی ترسیلی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اور خطے میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈیوں پر فوری طور پر محسوس کیے جاتے ہیں۔
