کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ

حکومت نےکمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔
حکومت کی جانب سے ائیر لائنز کے طیاروں کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپےسے بڑھ کر342.37 روپےکی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ائیرلائنزکےکرایوں میں5 ہزار روپے تک اضافےکاامکان ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
