نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ ہم پورے ملک کی ترقی کے بارے میں سوچیں ہیں  ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم مسائل کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تقریب سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں ہے کہ جہاں حکومت وہاں کی مرضی کے بغیر چل سکے، آپ انتخابات کریں یا نہ کریں،صدر ہو، وزیراعظم یا بادشاہ، یا امیر المومنین ہو، وہ نظام عوام کی مرضی پر چلتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی پالیسی اپنے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق بناتے ہیں، کچھ نظام میں ایسے کرتے ہیں کہ انتخابات کرواتے ہیں، اور ان انتخابات میں عوام اپنی رائے ظاہر کر دیتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مختلف نظام میں وہ سائنٹفک طریقے سے پولنگ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ہمارے لوگ کیا چاہتے ہیں، اور ان کی خواہشات کے مطابق نظام چلایا جاتا ہے، اور ان کے ملک ترقی بھی کرتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ  بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب حکمران اپنی مرضی کرنا شروع کر دیتے ہیں اور عوام کی خواہشات، مرضی اور ان کی امیدوں سے دور ہوتے جاتے ہیں، تو پورا نظام گر جاتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ آپ جتنا بھی کامیاب ہو جائیں، تاریخ میں ایسے بھی لوگ رہے ہیں کہ جو آدھی دنیا پر رائج کرتے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیسے ہی ان کی حکومت کا نظام عوام کی مرضی کے بجائے اپنی مرضی پر چلایا جاتا ہے تو نقصان ہو جاتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج بھی میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں کبھی کبھار حکومت بلاوجہ اپنے لیے زیادہ مسائل بنا لیتی ہے، جب یکطرفہ پالیسی بنتی ہے تو ان فیصلوں پر عملدرآمد کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ جب فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں، عوام کی مرضی یا امیدوں کے مطابق لیتے ہیں تو ان فیصلوں پر عملدرآمد کرنا آسان ہوتا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار حکومت ایسی پالیسی بناتی ہے کہ جیسے ان کے پاس دو تہائی اکثریت ہے، ہماری تجویز ہے کہ اگر عوام کے منتخب نمائندوں کے مشورے کے ساتھ پالیسیز بنیں گی، تو پورے ملک کے لیے بہتر ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو پالیسیز اداروں کے لیے بنائی جا رہی ہیں، اپوزیشن تو دور کی بات اتحادیوں سے صلاح مشورہ ہوتا تو وہ پالیسیز بہتر چلتے، زیادہ کامیاب ہوتے۔ اس وقت پاکستان کی سیاست افسوس کے ساتھ ایشوز کی سیاست پر نہیں، عوام کے مسائل کے اردگرد نہیں چل رہی، وہ جیسے سیاست ہے، اسی طرح چل رہی ہے۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیبر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے ساتھ جہدوجہد تین نسلوں سے ہے، تمام یونینز کی کامیابی پر خوش ہوں اور سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Back to top button