سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدا کوسلام پیش کرتے ہیں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاکہناہے کہ سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدااوراساتذہ کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹوکا سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنےپیغام میں کہنا تھا کہ سانحہ قومی تاریخ کا بھیانک دن ہے۔اس ہولناک خونریزی کی یاد ہر پاکستانی کے ذہین میں آج بھی تازہ ہے۔ہم شہدا کو بھولیں گے نہ ہی اس سانحہ کو ،دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پیپلزپارٹی انتہا پسندی،دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے پرعزم ہے ۔یقینی بنائیں گے کہ قوم کو سانحہ اے پی ایس جیسے لمحات سے گزرنا نہ پڑے۔
بلاول بھٹوکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انتہا پسندی ،دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنا ہوگی۔پیپلزپارٹی کی حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن
عملدرآمدکرےگی ۔
