بلاول بھٹو کی واشنگٹن میں امریکی صدر کے ناشتے میں شرکت

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ کی یہ تقریب واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کےلیے بلاول بھٹو زرداری صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔یہ ناشتے کی تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجےتک جاری رہی۔ قریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیاتھا۔
بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرئیر بریک فاسٹ میں ایک ایسےموقع پر شرکت کی ہےجب ان کے والد اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چین میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے گریٹ ہال میں ملاقات کی اور کہاکہ ہم پہلے چین کےاتحادی ہیں،پھر کسی اور کے۔
اس طرح دو عالمی طاقتوں کے شہسواروں کی تقریباً ایک ہی وقت میں ہوئی بیٹھکوں میں پاکستان کے 2بڑے رہنما شریک ہوئےہیں اور اس طرح بلاول بھٹو جو حکومت کاحصہ نہیں،سفارتی محاذ پر پوری طرح متحرک نظر آئےہیں۔
واضح رہےکہ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں شرکت کےلیے پیر کو امریکا پہنچےتھے۔
امریکا میں اس ہفتےکئی نیشنل پرئیر اور فیتھ تقاریب منعقد ہو رہی ہیں جن میں امریکا کےصدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس شریک ہوں گے۔
تاہم یہ پہلا موقع ہےکہ بلاول بھٹو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےدی گئی کسی تقریب میں شریک ہوئے ہیں۔
صدرمملکت کی چینی ہم منصب سے ملاقات،مفاہمتی یاداشت پردستخط
واضح رہےکہ صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورےپر چین میں ہیں۔جہاں بدھ کو ان کی چینی ہم منصب سےملاقات ہوئی۔
