ملک بھر میں بلیک آؤٹ،یپرا نے انکوائری رپورٹ جاری کردی

رپورٹ میں این ٹی ڈی سی، جنکو ٹو، پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی، کے الیکٹرک کو بلیک آؤٹ کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوب میں ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداور بڑھائی گئی اور شمال میں واقع پن بجلی پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی کی گئی۔ بجلی کی ترسیلی لائنوں کی استعداد سے زیادہ فراہمی سے سسٹم غیر متوازن ہوا۔ساؤتھ میں فریکوئنسی زیادہ اور جنوب میں کم تھی۔
سسٹم میں 3834 میگاواٹ بجلی شامل کرنے کے باوجود نارتھ ریجن ٹرپ کرگیا۔ این پی سی سی میں اسکاڈا سسٹم نہ ہونے سے پاور پلانٹس کی بحالی میں تاخیر ہوئی۔
انکوائری کمیٹی نے بجلی کی ترسیل کے لیے ایچ وی ڈی سی سسٹم کو مضبوط کرنے کے علاوہ این ٹی ڈی سی اسٹاف کی ترسیلی نظام کو سمجھنے کے لیے ٹریننگ کی سفارش کی ہے۔
انکوائری کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاور سسٹم کی سکیورٹی کے لیے اسکاڈا سسٹم بہت ضروری ہے۔ ڈیموں سے پانی کے اخراج کی مقدار کے تعین کے لیے ایس او پی قائم کی جائے۔ کمیٹی نے جدید ٹیکنالوجی والی ڈیوائسز کی تنصیب کی بھی سفارش کی ہے۔
