متحدہ عرب امارات میں قید چار ہزار سے زائد پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات میں قید ہیں۔

وفاقی حکومت نے جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنےکا فیصلہ کیا،جس کے نتیجے میں یو اے ای میں منشیات کےجرائم میں ملوث 2 ہزار 470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے گئے۔

دھوکا دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیےگئے ہیں،جب کہ چوری کے جرائم میں یو اے ای میں قید 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیےگئے۔

وزارت داخلہ کےذرائع کےمطابق قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جاچکےہیں،غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پذیر 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیےگئے ہیں۔

خیال رہے کہ یو اے ای حکام کی جانب سے حکومت پاکستان کو جرائم کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں،جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے قانون کےمطابق کارروائی کی۔

حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہی نہیں ہے :  عمر ایوب

یاد رہےکہ 2 ماہ قبل اکتوبر کے مہینےمیں حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیےگئے تھے۔

Back to top button