اینیمل میں بوبی دیول کے ذبح ہونے پر والدہ پرکاش کور نے کیا کہا؟
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اینیمل‘‘ میں بوبی دیول کے کردار کے خوب چرچے ہیں، گو کہ فلم کے اختتام پر وہ مر جاتے ہیں لیکن ان کے والد نے بھی بوبی دیول کے کردار کی کافی تعریف کی ہے، اداکار کو اس حوالے سے مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔ تاہم بوبی دیول کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی اہلیہ پرکاش کور نے فلم اینیمل کے بارے میں کہا کہ یہ سب مجھ سے نہیں دیکھا جاتا، واضح رہے کہ یکم دسمبر کو ریلیز اور سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، بوبی دیول، رشمیکا مندانا اور انیل کپور سمیت دیگر اداکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔بوبی دیول نے فلم میں ولن کا کردار ادا کیا اور آخر میں وہ مر جاتے ہیں، بوبی نے فلم میں ان کی موت کے سین پر اپنی والدہ کے ردعمل کے بارے میں میڈیا کو بتایا، اُن کا کہنا تھا کہ میری والدہ کہتی ہیں ایسی فلم مت کیا کرو، مجھ سے نہیں دیکھا جاتا، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے سامنے زندہ کھڑا تو ہوں، میں نے صرف کردار ادا کیا ہے۔بوبی کا مزید کہنا تھا کہ تاہم والدہ بہت خوش ہیں، انہیں ان کے جاننے والوں کے والوں کے فون آ رہے ہیں جو ان سے ملنا چاہتے ہیں، ایسا ہی اس وقت ہوا تھا جب فلم ’’آشرم‘‘ ریلیز ہوئی تھی، یاد رہے کہ بوبی دیول آریان
خان کی ویب سیریز میں بھی کر دار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔