حریم شاہ کا ایکس اکائونٹ معطل، ایلون مسک کو ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکی
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ایکس اکائونٹ معطل کر دیا گیا ہے جس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں، ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے جمعرات کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کیا ہے، ٹک ٹاکر کی حالیہ پوسٹ سیاست میں ان کی دلچسپی کی نشاندہی کرتی ہے جس میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا نام رکھنے کیلئے تجاویز طلب کی تھیں۔حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ بغیر کسی پیشگی وارنٹ کے معطل کیا گیا ہے، اکاؤنٹ ایکس کی معطلی کی خبر کے بعد صارفین حریم شاہ کی جانب سے تحائف کی کمی محسوس کر رہے ہیں، ٹک ٹاکر کو فالو کرنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ وہ آئے روز ایکس اکاؤنٹ پر آئی فون 15 سمیت دیگر تحائف اور رقم بطور تحفہ دینے کا اعلان کرتی رہتی ہیں۔اکاؤنٹ معطل کیے جانے کے بعد طنزیہ تبصروں میں حریم شاہ نامی صارف نے ایلن مسک کو متنبہ کیا کہ اگر اکاؤنٹ جلد بحال کیا گیا تو وہ ’’ان کی ویڈیو لیک کر دیں گی، حریم شاہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف سیاسی جماعتوں پر کڑی تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔اس سے قبل مختلف انٹرویوز میں حریم شاہ نے کہا تھا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے رہنما عمران خان کی حمایت کی تھی اور وہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور یہی ان کی کامیابی کی وجہ تھی، حریم شاہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں بانی ایم کیو ایم کی جانب سے بھی کئی پیشکشیں موصول ہوئیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی وجہ سے ایف آئی اے کی زیر تفتیش بھی رہی ہیں، ٹک ٹاکر نے اعتراف کیا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں جبکہ ایف آئی اے اہلکار بھی اس گھناونے دھندے میں شامل ہیں، اس سے قبل ٹک ٹاکر اپنی قابل اعتراض ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد شہ سرخیوں میں آ چکی ہیں، حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز رواں سال 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا، حریم کے الزامات کے بعد صندل خٹک نے بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے حریم
شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں اور ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں۔