پیٹرول ،ڈیزل کے بعد جیٹ فیول بھی سستاہوگیا

پیٹرول اورڈیزل کے بعدحکومت نے ائیرلائنز اور ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کمرشل طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں 48 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کر دی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حالیہ کمی کے بعد ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ایندھن کی لاگت کسی بھی ائیرلائن کے آپریشنل اخراجات کا ایک بڑا حصہ ہوتی ہے لہٰذا جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے فضائی کمپنیوں کے مالی بوجھ میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

اسی تناظر میں ملک بھر میں اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ متعلقہ ائیرلائنز کی جانب سے کیا جائے گا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکومت اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے فی لیٹر تک کمی کر چکی ہے جسے شعبۂ ہوا بازی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ سے قبل 28 فروری کو جیٹ فیول 188 روپے لیٹر تھا۔

Back to top button