عمران خان کی سابق جمائما نے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بزنس مین کیمرون اوریلی سے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔
گزشتہ دنوں برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھاکہ 52 سالہ جمائما گزشتہ ہفتے کے آخر میں 62 سالہ کیمرون اوریلی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
تاہم اب جمائما کی جانب سے شادی کی باضابطہ تصدیق کردی گئی ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔جس میں ان کے دونوں بیٹے اور دوست بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیے۔
جمائما نے شادی کی تاریخ 12 ستمبر 2026 لکھتے ہوئے کہاکہ ہم دونوں کےلیے اس دن کو اتنا خاص اور خوشیوں بھرا بنانےوالے تمام لوگوں کا دل سے شکریہ۔
خیال رہے کہ آئرش نژاد آسٹریلوی کیمرون اوریلی آنجہانی میڈیا ٹائیکون اور بین الاقوامی رگبی سٹار سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔
