بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع آواران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
ذرائع کےمطابق آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مسلسل اور موثر کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کےلیے پرعزم ہیں۔
