پی ٹی آئی کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ناراض ہوگئے

خیبرپختونخوا میں بیڈ گورننس اور امن وامان کی خراب صورت حال کے باعث پی ٹی آئی کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ناراض ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ناراض ارکان کا شکوہ ہے کہ صوبے میں گورننس اور امن وامان کی صورت حال ابتر ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بیوروکریسی سے اپنی بات منوانے میں ناکام ہیں،افسران وزیر اعلیٰ کے بجائے وفاق کی بات مانتےہیں۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ متعدد بار تحفظات وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سامنے رکھے لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا،فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم اور کابینہ میں توسیع پر بھی ناراض ارکان کو تحفظات ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحفظات اور حکمت عملی طے کرنے کےلیے ناراض ارکان کا جلد اجلاس بلائے جانےکا امکان ہے۔
وزیراعل
عمران خان کی فوری جیل سے رہائی ناممکن کیوں؟
یٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات شفیع جان نے صوبائی حکومت سے متعلق خبروں پر بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ ارکان صوبائی اسمبلی کی گروپ بندی سے متعلق خبریں جھوٹی،من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،خیبرپختونخوا میں پارٹی ارکان اسمبلی کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے مایوس ہوں گے۔تمام ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں متحد ہیں اور پُرعزم ہیں،وزیراعلیٰ کو عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔
