پاکستان کو تنہا کرنے کی مودی کی 10 سالہ مہم بری طرح ناکام رہی: عرب میڈیا

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ مہم بری طرح ناکام ثابت ہوگئی ہے۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا 2016 میں پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنےکا اعلان بری طرح ناکام ہوا،پاکستان آج واشنگٹن،بیجنگ،تہران اور ریاض کے ساتھ بیک وقت رابطے میں ہے،پاکستان خطے اور علاقائی معاملات پر اثرانداز ہونےوالا ایک اہم فریق بن چکا ہے۔
رپورٹس کےمطابق 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے عالمی بیانیے کی جنگ میں برتری حاصل کی،دنیا نے پہلگام واقعے پر پاکستان کےخلاف بھارتی الزامات کو بغیر ثبوت قبول نہیں کیا،بھارت معرکہ حق کےبعد فیلڈ مارشل عاصم منیر پر تنقید کرتا رہا جب کہ ٹرمپ نے انہیں "غیر معمولی شخصیت” قراردیا۔
رپورٹ میں اعتراف کیاگیا ہےکہ پاکستان اور چین کی ناقابل شکست شراکت داری خطے میں ایک نئی حقیقت بن چکی ہے جب کہ حسینہ واجد کے دور کے خاتمے کےبعد پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ایران کا روس اور چین کو آبنائے ہرمز پر سہولتیں دینے کا اعلان
پاکستان خلیجی ممالک کےلیے ایک ابھرتےہوئے سکیورٹی پارٹنر کے طور پر سامنے آرہا ہے، جب کہ مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیوں نے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کےمطابق معدنیات،سرمایہ کاری اور سفارت کاری سے پاکستان نے امریکی پالیسی سازوں کی توجہ حاصل کرلی ہے،امریکی صدر ٹرمپ 30 سے زائد مرتبہ پاک بھارت جنگ بندی کا کریڈٹ لےچکے، جب کہ نئی دہلی مسلسل تردید کرتارہا، جنگ بندی کے معاملے پر مودی اور ٹرمپ کےدرمیان اختلافات نے واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات میں دراڑ پیدا کی۔
