ایران کا روس اور چین کو آبنائے ہرمز پر سہولتیں دینے کا اعلان

ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی اور چینی جہازوں کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائےگا، ایران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھےگا۔
ابراہیم عزیزی نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ مشاورتی اجلاس اہم رہے،موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا، یورینیم کا معاملہ امریکا کےساتھ رابطوں میں بھی کہیں شامل نہیں۔
سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سٹریٹجک شراکت داریوں کے تحفظ کےلیے پالیسی سازی جاری رکھے گا۔
معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کےلیے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر تیسری بار سفارت کاری سے غداری کررہے ہیں،امریکا بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔
محسن رضائی نے کہا کہ امریکا مذاکرات میں حد سے زیادہ مطالبات کررہا ہے،امریکی اقدامات سے سفارتی عمل پر اعتماد مجروح ہوا،ایران پر دباؤ کی پالیسی مذاکرات کے منافی ہے۔
