معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کےلیے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا کے پاس اتنے ہتھیار اور عسکری وسائل موجود ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کی جاسکتی ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سنگاپور میں ہونے والے شنگریلا دفاعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکی اسلحے کے ذخائر کسی بھی ممکنہ کارروائی کےلیے کافی ہیں۔اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ حملے شروع کریں گے اور ہماری صلاحیت اور اہلیت اب کہیں زیادہ ہے۔
معاہدے تک پہنچنے کےلیے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا : ایرانی صدر
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تنازعات میں مصروف ہونے کے باوجود ایشیا پیسیفک خطے سے منہ نہیں موڑا ہے۔
