معاہدے تک پہنچنے کےلیے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا : ایرانی صدر

 

 

 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاہدے تک پہنچنے کےلیے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے میں تنازعات کے حل کےلیے سفارت کاری ترجیح ہے۔ایران تمام امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے،

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ خطے میں استحکام کےلیے ضروری ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے گفتگو کی اور عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

 

Back to top button