ایمان مزاری ضمانت کےبعدنئےمقدمے میں شوہرسمیت دوبارہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے معروف وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی چٹھہ کو سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کیے جانے کے بعد ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو نئے مقدمے میں اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا اور اسلام آباد پولیس کے ایس پی خرم اشرف دونوں کو لے کر اڈیالہ جیل سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس پی اسلام آباد کے ہمراہ مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی تھے، ایس پی آپریشن 10 گاڑیوں میں نفری لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی اور دونوں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں طلبی کروائی گئی ہے۔
