محمود اچکزئی کا افغانستان کو دو ٹوک پیغام

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،مذاکرات ہی خطے میں امن و ترقی کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھاکہ چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ملک کو سیاسی و انتظامی مسائل سے نکالنے کا واحد حل 73 کے آئین کی بحالی میں ہے،منتخب پارلیمنٹ کو ہی طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقوام کو برابری کے حقوق دینے کی ضرورت ہے اور چاروں صوبوں کو وسائل اور اختیارات میں مساوی حصہ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
محمود اچکزئی نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں ٹریڈ فری زون قائم کرنے کی ضرورت ہے،قبائل کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کےلیے ٹیکس میں رعایت دینے کی ضرورت ہے۔
معاہدے تک پہنچنے کےلیے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا : ایرانی صدر
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کےلیے لازم و ملزوم ہیں،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،مذاکرات ہی خطے میں امن و ترقی کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
