آئی ایم ایف کی ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کی مخالفت

آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں آئی ایم ایف نے ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے کی حکومت کی درخواست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر آئندہ وفاقی بجٹ میں ہائبرڈ اور الیکٹریکل گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنےکی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں مزید محدود اور ختم ہوسکتی ہیں، الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس 1 فیصد سے بڑھاکر 18 فیصد،ہائبرڈ گاڑیوں پر 8 فیصد کا رعایتی سیلز ٹیکس ختم کرکے 18 فیصد پر لایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ ہائبرڈ اور الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگاجب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 45 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں،رواں مالی سال 40 ہزار تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے۔
معاہدے تک پہنچنے کےلیے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا : ایرانی صدر
یاد رہے کہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران تقریبا 38 ہزار گاڑیاں درآمد کی جاچکی ہیں۔
