وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا چیف جسٹس گلگت بلتستان کو خط

 

 

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لکھے گئے خط کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی ماحول سے متعلق تشویشناک اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔گلگت سے ایک سیاسی جماعت کی انتخابی سرگرمیوں،جلسوں اور قیادت کی نقل و حرکت پر غیرضروری پابندیوں کی اطلاعات ہیں۔

خط میں کہا گیاکہ ہمیں گلگت میں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی ہراسانی،گرفتاریوں اور قانونی سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ پر شدید تشویش ہے، ایسی صورت حال انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ کو متاثر کرسکتی ہے۔

خط کے مطابق آئین پاکستان ہرسیاسی جماعت اور شہری کو آزاد،منصفانہ اور غیرجانبدار انتخابات میں شرکت کا حق دیتا ہے۔

خط میں کہا گیاہےکہ عدالت سے آزاد،شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کے انعقاد کےلیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ناراض ہوگئے

خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی کارکنوں اور قیادت کےخلاف غیرقانونی ہراسانی اور گرفتاریوں کو روکا جائے،تمام سیاسی جماعتوں کو بلا رکاوٹ انتخابی مہم اور سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے،انتخابی عمل کے دوران آئینی اور جمہوری حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

 

 

Back to top button