یونان میں پیش آنےوالےکشتی حادثےمیں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

یونان میں پیش آنےوالےکشتی حادثےمیں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں۔

ایف آئی اے کےمطابق یونان کشتی حادثےمیں ملنے والے پاکستانیوں کی لاشوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

تین لاشوں کی شناخت نارووال کےشبیر،زین علی اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہےجبکہ ایک لاش کی شناخت سیالکوٹ کے اویس علی کےنام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کےمطابق یہ لاشیں یونان کےجزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کےاسپتال منتقل کردی گئی ہیں جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کےانتظامات کر  رہا ہے۔

دنیا کو ملکر فلسطین، کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا، اسحٰق ڈار

 

ایف آئی اےحکام کا بتانا ہےکہ یہ لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے،کشتی حادثے میں اب بھی 40 پاکستانی لاپتہ ہیں۔

واضح رہےکہ یہ حادثہ 13 اور 14 دسمبر 2024 کی درمیانی شب پیش آیا تھا جس میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا، کشتی لیبیا کےعلاقے تبروک سے یونان جا رہی تھی۔

Back to top button