بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کے نئے روپ نے سب کو حیران کر دیا

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک بار پھر اپنی منفرد اداکاری اور نئے روپ سے سب کو حیران کر دیا۔

حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان کے روپ میں دیکھاجا سکتاہے۔

 سوشل میڈیا پروائرل ہونیوالی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہےکہ عامرخان پروستھیٹکس،نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پرایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں۔ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نےان کے اس روپ کو مزید حقیقت کے قریب بنا دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ کسی فلم کا سین ہے یا کسی کمرشل کا حصہ؟ کچھ رپورٹس کے مطابق،یہ صرف ایک اشتہار  کیلئےکیا گیا ہے، مگرعامرخان کے مداح ابھی تک اصل حقیقت جاننے کے منتظر ہیں۔

Back to top button