متھیرا کے الزامات،چاہت فتح علی خان بھی میدان آگئے

ماڈل اور ہوسٹ متھیرا کے ہراسانی کے الزامات کے بعد گلوکار چاہت فتح علی خان بھی اپنے دفاع میں سامنے آگئے۔
سوشل میڈیا پر گانے گاکر مشہور ہونیوالے چاہت فتح علی خان نے متھیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردئیے۔
چاہت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے متھیرا کی کمر پر نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا، شو ہِٹ ہوگیا تو اب مجھ پر ہراسگی کا الزام عائد کررہی ہیں، میں نے ان کیخلاف کارروائی کیلئےاپنے وکیل سے رجوع کر لیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں چاہت فتح علی نے کہا کہ متھیرا اب سوشل میڈیا پر آکر میرے خلاف باتیں کر رہی ہیں جب کہ انہوں نے خود منت سماجت کرکے مجھے اپنے شو میں مدعو کیا تھا اور شو بہت اچھا ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ دورانِ انٹرویو متھیرا نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ نے 52 گانے ریلیز کئے، اتنی جلدی اتنے سارے گانوں کی شوٹ کیسے کی؟ تو میں نے کہا کہ شو کے بعد بتاؤں گا اور جب شو ختم ہوا تو فوٹو سیشن کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس وقت کی جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے اس میں واضح ہے کہ میں نے نہیں بلکہ متھیرا نے میری کمر پر ہاتھ رکھا تھا جس پر میں نے انہیں سیدھا کیا اور کہا کہ اس طرح تصویر کھنچواتے ہیں۔