اسرائیلی فوج کی لبنان میں پیش قدمی، دو ہزار سکوائر کلومیٹر پر قبضہ

اسرائیلی فوج کی لبنان میں پیش قدمی جاری ہے، اسرائیل 2 ہزار سکوائر کلومیٹر پر مشتمل لبنان کے 20 فیصد علاقے پر قبضہ کرچکا ہے
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اہم پہاڑی علاقے اور بیفورٹ قلعے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نبطیہ شہر کے مزید علاقے خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور صیہونی افواج کی جانب سے بمباری بھی کی جارہی ہے۔صیہونی فوج 26 سال بعد پہلی بار لبنان سرحد میں اتنا اندر تک گھسی ہیں۔
لبنانی میڈیا کےمطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے گھروں میں سوئے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
لبنانی وزیراعظم نے اسرائیلی قبضے کی مذمت کی ہے جب کہ مصر نے لبنان سے اظہار یکجہتی کرتےہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جارہے ہیں جس پر اسرائیلی فوج نے سکول اور ساحل بند کردیے جب کہ جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔
