قیمتوں میں کمی کےباوجود مہنگے پیٹرول اوڈیزل کابوجھ برقرار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل اب بھی مہنگے ہیں جبکہ لیوی بوجھ میں اضافہ برقرار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 36دنوں کے دوران حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تین بار اضافہ اور تین بار کمی کی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پانچ ہفتے قبل کے مقابلے میں اب بھی نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔ شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا اضا فی بوجھ ختم نہ ہوسکا۔
دستیاب اعداد وشمار کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 36 دنوں میں مجموعی طور پر 61 روپے 16 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی جبکہ بعد ازاں 33 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی۔ اس کمی کے باوجود ڈیزل پر 27 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ اب بھی برقرار ہے۔

Back to top button