چیمپئنز ٹرافی میں کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  میں شرکت کیلئےپاکستان آنے والی سے دو ٹیمیوں کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ٹورنامنٹ سے قبل کپتانوں کاآفیشل فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کی شروعات سے قبل کپتانوں کے ایونٹ کی منسوخی کا فیصلہ کچھ ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے بعد کیا گیا۔

آئی سی سی ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا متعین کردہ تاریخوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔ انگلینڈ کی ٹیم 18 فروری جبکہ آسٹریلوی ٹیم  19 فروری کو لاہور میں اتر ے گی۔

بنگلادیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی جبکہ افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ 8 تا 14 فروری تک منعقد ہونےو الی سہ فریقی سیریز کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہوں گی۔

Back to top button